خطے میں توانائی کے شعبے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، اسرائیل اور مصر کے درمیان 35 ارب ڈالر مالیت کا گیس معاہدہ طے پا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس معاہدے کے تحت مصر کو 2040ء تک تقریباً 130 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس فراہم کی جائے گی۔معاہدے کے پہلے مرحلے میں مصر کو 20 ارب مکعب میٹر گیس کی فراہمی کی جائے گی، جبکہ اضافی پائپ لائنز کی تنصیب کے بعد 2026ء کے آغاز میں سپلائی میں توسیع ہوگی۔گیس فراہم کرنے والی اسرائیلی کمپنی نیومڈ (NewMed) نے اس معاہدے کو اسرائیل کے گیس ذخائر کی دریافت کے بعد سب سے بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ نیا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ گیس معاہدے کی توسیع اور خطے میں توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش ہے۔