مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 15 فیصد کم ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان میں پیٹرول 55 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 95 سے 100 روپے تک کمی متوقع ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کریں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث نہ صرف تیل کی قیمتیں گری ہیں بلکہ اسٹاک مارکیٹس میں بھی نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے۔