شاہد آفریدی نے پاکستان کو پیس میکر قرار دے دیا، ایران-امریکا-اسرائیل جنگ بندی میں کردار سراہا

شاہد آفریدی نے پاکستان کو پیس میکر قرار دے دیا، ایران-امریکا-اسرائیل جنگ بندی میں کردار سراہا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حالیہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے ملک کو پیس میکر قرار دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر آفریدی نے پوسٹ میں لکھا کہ "اسلام امن کا نام ہے، اسی لیے پاکستان پیس میکر ہے"۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے پیغام کے اختتام پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے پیش کی گئی دو ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کیا تھا، جس کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی کم ہوئی اور امن قائم کرنے میں پاکستان کا کردار نمایاں رہا۔تجزیہ کاروں کے مطابق شاہد آفریدی کا بیان نہ صرف پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کی تعریف ہے بلکہ عوام میں ملک کے مثبت عالمی کردار کو اجاگر کرنے کی کوشش بھی ہے۔