1350لٹر جعلی دودھ تلف، گاڑی ضبط، 3کوجرمانے

ٹیسٹ فیل ہونے پر مقدمہ درج ،1لاکھ 59ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ 
لاہور (خصوصی رپورٹ)  وزیر اعلٰی پنجاب کے ویڑن کے مطابق معیاری دودھ کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں، ڈی جی فوڈاتھارٹی  کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز نے علی الصبح ٹھوکر اور دیگر ناکہ جات کا دورہ کیا اور 164دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 1لاکھ 59ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی،1ہزار 350 لٹر جعلی دودھ تلف کیا گیا، جعلسازی پر 1مقدمہ درج کرا کے سپلائر گاڑی ضبط کر لی گئی اور 3سپلائرز کو جرمانے عائد کیے گئے، تفصیلات کے مطابق علی الصبح لاہور کے داخلی راستوں کی ناکہ بندی کر کے شہر میں آنے والے دودھ کی چیکنگ کی جا رہی ہے،ٹیسٹ فیل ہونے پر سپلائر کیخلاف مقدمہ درج کرایا گیا،تلف کردہ سفید محلول کو لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا، ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا پاو ڈر،کیمیکلز، ناقص گھی سے جعلی دودھ تیار کرنے کے لیے گاڑھا محلول تیار کیا گیا تھا، دودھ میں پانی پائوڈر ،ویجیٹیبل گھی کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے، جعلی دودھ میں استعمال ہونے والے اجزا انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوسکتے ہیں۔