غزہ میں اسرائیلی حملے، مغازی کیمپ پر بمباری، 10 فلسطینی شہید

 اسرائیلی فوج کا مقصد کچھ افراد کو اغوا ء کرنا تھا جس کے لئے شدید بمباری کی گئی :مقامی شہری
 غزہ (آئی این پی ) اسرائیلی فوج کے ایران کے ساتھ ساتھ غزہ پر بھی حملے جاری ہیں،صیہونی فوج نے مغازی پناہ گزین کیمپ پر حملہ کرکے 10 فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے، عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے سکول کے باہر بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا۔مقامی شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اسرائیلی فوج کا مقصد کچھ افراد کو اغوا کرنا تھا، تاہم اس دوران شدید بمباری کی گئی جس سے جانی نقصان ہوا