بھارت: شوہر کو گردہ دو یا پھر 30 لاکھ روپے ، سسرالیوں کا بہو سے انوکھامطالبہ


نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں سسرال والوں نے شوہر کے لیے گردہ یا پھر 30 لاکھ روپے کا جہیز مانگ کر سب کو دنگ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے کانپور میں پیش آیا جہاں سسرال والوں نے جہیز کے نام پر بہو سے شوہر کے لیے گردہ یا پھر 30 لاکھ کی بھاری نقد کی مانگ کی۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خاتون نے اپنے سسرال والوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے