سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ،اداروں سے دستاویزات طلب

ایک سو کیوسک پانی کے حصول کے لئے بی آر بی کے مقام پر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگے گا
لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹمنصوبے کو رواں مالی سال شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیل کے مطابق نہری پانی کو قابل استعمال بنانے کے لئے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر عمل در آمد کا آغاز کر دیا گیا،واسا نے پلانٹ کے لئے قومی اور انٹرنیشنل اداروں سے دستاویزات طلب کر لیں، ایک سو کیوسک پانی کے حصول کے لئے بی آر بی کے مقام پر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگے گا۔واسا پلانٹ کی تعمیر و تنصیب کے لئے علیحدہ یونٹ بنائے گا ، ٹریٹمنٹ پلانٹ یونٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی زیر نگرانی کام کرے گا۔پلانٹ کی فنانسنگ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کرے گا۔ پلانٹ میں نہری پانی کو صاف کرکے پینے کے قابل بنایا جائے گا۔واسا نے اداروں سے ٹریٹمنٹ پلانٹ کا ڈیزائن بنانے کیلئے بھی دستاویزات طلب کر لیں۔