لاہور(سپیشل رپورٹر‘ایجنسیاں ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا لاہور کے شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے نواز شریف کا معمول کا طبی معائنہ کیا۔صدر مسلم لیگ ن نواز شریف میڈیکل چیک اپ کے بعد شریف میڈیکل سٹی ہسپتال سے واپس اپنی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچ گئے۔