بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی نہیں کی گئی:رپورٹ

    اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق حقیقت سامنے آگئی۔حکومت کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کوئی کمی نہیں کی گئی، نان پیک آورز اور پیک آورز کا بنیادی ٹیرف اب بھی وہی رہے گا جو نان پیک آور 41 روپے 48 پیسے اور پیک آور 48 روپے فی یونٹ ہے، بجلی کی قیمت میں ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں 6 روپے کمی کی گئی، 1 روپے 41 پیسے کی کمی مجموعی رقم پر ٹیکس کی کمی کی وجہ سے ہوگی