پہیّہ جام ہڑتال کی طرف گئے تو سب کچھ بند کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

پہیّہ جام ہڑتال کی طرف گئے تو سب کچھ بند کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آج حکومت کے ساتھ جماعت اسلامی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی اہم ملاقات ہوگی، حکومتی کمیٹی میں شامل ارکان کو عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں عوامی مسائل کے حل اور ریلیف کے لیے مؤثر اقدامات پر بات ہوگی۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے اور جماعت اسلامی کو پہیّہ جام ہڑتال کی طرف جانا پڑا تو سب کچھ بند کریں گے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے اسلام آباد لانگ مارچ کی آپشن بھی موجود ہے، جبکہ لانگ مارچ سے قبل ٹرین مارچ کا اعلان بھی کیا جاسکتا ہے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اپنے مطالبات کے حصول کے لیے احتجاج کے تمام آئینی اور جمہوری راستے استعمال کرے گی۔