ایئرپورٹ روڈ پر پٹرول پمپ ملازمین پر مبینہ تشدد، رائفل تان کر دھمکیاں

ایئرپورٹ روڈ پر پٹرول پمپ ملازمین پر مبینہ تشدد، رائفل تان کر دھمکیاں

لاہور کے ایئرپورٹ روڈ پر مبینہ طور پر نشے میں دھت شخص نے پٹرول پمپ کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا، جبکہ طیش میں آکر رائفل تان کر انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پٹرول پمپ کے سکیورٹی گارڈ کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جس پر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملازمین پر مبینہ تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ آئل ٹینکر کو مبینہ طور پر واش روم کے طور پر استعمال کرنے سے پیدا ہونے والے تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔