عدالت کے فیصلے کے خلاف سارہ خلیفہ سمیت تمام ملزمان کو اپیل کا حق حاصل ہے
قاہرہ (شوبز ڈیسک)مصر میں منشیات کے مقدمے میں ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ نے اپنے خلاف عائد منشیات کے الزامات مسترد کیے ہیں، تاہم مصری عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان منشیات کی تیاری اور فروخت کے نیٹ ورک کا حصہ تھے۔حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 750 کلوگرام سے زائد منشیات اورمنشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال برآمد کیا گیا۔عدالت کے فیصلے کے خلاف سارہ خلیفہ سمیت تمام ملزمان کو اپیل کا حق حاصل ہے۔