مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کو این سی سی آئی اے کے دوبارہ نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کو این سی سی آئی اے کے دوبارہ نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ

اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے درمیان قانونی تنازع کے معاملے میں این سی سی آئی اے نے دونوں فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مومنہ اقبال کی درخواست پر این سی سی آئی اے میں درج مقدمے کی تفتیش تاحال آگے نہیں بڑھ سکی۔ کیس کی تفتیش ازسرنو شروع کرنے کے لیے این سی سی آئی اے نے انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی تھی، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر رینک کے افسر کو ٹیم کا انچارج مقرر کیا گیا تھا۔انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کو سوالنامے بھی جاری کیے گئے تھے، تاہم دونوں فریقین نے تاحال سوالناموں کے جوابات جمع نہیں کروائے، جس کے باعث کیس کی تفتیش میں پیش رفت نہ ہوسکی۔

اب این سی سی آئی اے نے دونوں فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹسز کے ذریعے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کو تفتیش میں شامل ہونے اور سوالناموں کے جوابات جمع کروانے کی ہدایت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق دوبارہ نوٹسز جاری ہونے کے بعد دونوں فریقین کے تفتیش میں شامل ہونے اور مطلوبہ جوابات جمع کروانے کی صورت میں کیس کی تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔