میرا ذاتی خیال ہے اماراتی طیارے کے واقعہ کا ذمہ دار ایران ہے:وہائٹ ہائوس میں گفتگو
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔وائٹ ہائو س میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں جبکہ ان کا خیال ہے کہ اماراتی طیارے کے واقعہ کا ایران ذمہ دار ہے۔صدر ٹرمپ نے برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ ائیربیس سے امریکی بمبار طیاروں کی واپسی پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص خطرہ تھا جس کے باعث ہمیں بمبار طیارے واپس بلانا پڑے۔ٹرمپ نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار سیاسی مخالفین اور روس یوکرین جنگ کو قرار دے دیا۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا تعلق اب ایران کے خلاف جنگ سے نہیں رہا اور انہوں نے قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار روس یوکرین جنگ اور اپنے سیاسی مخالفین کو قرار دیا ہے