جعفرآباد: نیشنل بینک کے اندر پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی خودکشی

جعفرآباد: نیشنل بینک کے اندر پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی خودکشی

جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں نیشنل بینک کے اندر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دورانِ ڈیوٹی تعینات پولیس ہیڈ کانسٹیبل حبیب اللہ نے اپنی سرکاری اسلحہ سے خود پر فائر کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ڈیرہ اللہ یار سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی طور پر خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔