چوہنگ سے ہیڈ کانسٹیبل کی لاش برآمد

چوہنگ سے ہیڈ کانسٹیبل کی لاش برآمد

چوہنگ سے ہیڈ کانسٹیبل قاسم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق، ہیڈ کانسٹیبل قاسم انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں تعینات تھے، اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نشہ کی زیادتی کے باعث ان کی موت واقع ہوئی ہے۔پولیس نے شواہد جمع کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے، تاکہ موت کی اصل وجہ کا پتہ چلایا جا سکے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہی موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جائے گا۔