راولپنڈی: پولیس پر فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل زخمی، ایک ملزم ہلاک

راولپنڈی: پولیس پر فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل زخمی، ایک ملزم ہلاک

راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں پولیس کی ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق، زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جس کی شناخت دلبر کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ملزم ڈکیتی اور اقدام قتل کے مقدمات میں اشتہاری تھا۔ پولیس کے مطابق، سرچ آپریشن کے دوران جب پولیس ٹیم نے ملزمان کو گھیرنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔