اسرائیل اور نیتن یاہو پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، منیر اکرم

خدشہ ہے اسرائیل یرغمالیوں کو رہا کرکے دوبارہ جنگ شروع کردے
حماس پر دبائو ، سیزفائر تسلیم کرنا پڑا،بہت سے نکات پروضاحت درکار ہے 
 امریکہ میں عوامی رائے اسرائیل کے خلاف،  اسرائیل پر دبا ئو رکھنا ضروری ہے 
نیویارک(آئی این پی ) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاہے کہ اسرائیل اور نیتن یاہو پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، خدشہ ہے عارضی سیزفائر کے بعد یرغمالیوں کو رہا کرکے دوبارہ جنگ شروع کردے۔اپنے ایک بیان میں   منیر اکرم نے غزہ امن منصوبے پر کہا ہے کہ اسرائیل اور وزیراعظم نیتن یاہو پر کسی قسم کا اعتماد نہیں کیا جا سکتا، حماس پر ہر طرف سے دبائو تھا جس کے باعث اسے سیزفائر تسلیم کرنا پڑا۔منیر اکرم کا کہنا تھا کہ کہ مذاکرات میں یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیلی افواج کے انخلا پر بات چیت ہوگی، تاہم بہت سے نکات پر ابھی وضاحت درکار ہے۔سابق پاکستانی مندوب نے کہا کہ کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی نیتن یاہو پر دبا ئوبڑھایا، جس کی وجہ سے انہوں نے پلان قبول کیا، لیکن خدشہ ہے کہ اسرائیل عارضی سیزفائر کے بعد یرغمالیوں کو رہا کرکے دوبارہ جنگ شروع کرسکتا ہے