لاہور(سپورٹس ڈیسک)شارجہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں زمبابوے نے افغانستان کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے برینڈن ٹیلر (131) اور کپتان برائن بینیٹ (128) کی سنچریز کی مدد سے 504 رنز بنا ڈالے۔ویزلے میڈھیویئر 54، تفاڈزوا ٹسیگا 44 اور بین کرن 42 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔افغانستان کی جانب سے محمد سلیم اور قیس احمد نے 3، 3، اسپنر ضیاء الرحمان نے 2 جبکہ فاسٹ بولر ضیاء الرحمان اور حشمت اللہ شاہدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔