پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 328 رنز سے شکست دے دی

لاہور(نیٹ نیوز)پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 328 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔بلاوائیو میں 28 جون سے شروع ہونے میچ کے چوتھے روز زمبابوے کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 208 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقا نے زمبابوے کو جیت کیلئے 537 رنز کا ہدف دیا تھا۔جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز 418/9 پر ڈکلیئر کی تھی جبکہ دوسری اننگز میں افریقی ٹیم 369 رنز پر ا?و?ٹ ہوگئی تھی، زمبابوے کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 251 اور دوسری اننگز میں 208 رنز بناسکی۔پہلی اننگز میں 153 رنز بنانے والے جنوبی افریقا کے لوہان ڈری پریٹوریس کو مین ا?ف دی میچ قرار دیا گیا۔ونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 6 سے 10 جولائی کے درمیان بلاوائیو میں ہی کھیلا جائیگا۔