ٹریفک پولیس کاپی ایچ اے کو سفارشات، مراسلہ بھجوا دیا

 واٹر با ئوزرز پر حفاظتی آلات، تربیت یافتہ ڈرائیورز اور مخصوص اوقات میں صفائی کی تجویز
 لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور ٹریفک پولیس نے پی ایچ اے کی گاڑیوں سے پیش آنے والے جان لیوا حادثات کی روک تھام کے لیے ڈی جی پی ایچ اے کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے ڈرائیورز کی غفلت اور لاپرواہی کے خاتمے کے لیے جامع ایس او پیز بنانے کی سفارش کر دی۔ مراسلے میں مرکزی شاہراہوں پر پانی کے چھڑکا ئواور ہارٹیکلچر سرگرمیوں کے لیے مخصوص اوقات مقرر کرنے اور صفائی و پانی کے چھڑکا ئوکا کام طلوعِ آفتاب سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق اک موریہ کے قریب پی ایچ اے کے واٹر با ئوزر سے سڑک پر پانی پھیلنے کے باعث موٹر سائیکل پھسلنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا تھا۔ ٹریفک پولیس نے پی ایچ اے کی تمام واٹر با ئوزر گاڑیوں پر وارننگ لائٹس، ریورس الارم اور دیگر حفاظتی آلات کی موجودگی یقینی بنانے، صرف تربیت یافتہ ڈرائیورز تعینات کرنے، ان کے میڈیکل اور نظر کے باقاعدہ معائنے کروانے، جبکہ دورانِ ڈیوٹی یونیفارم اور ریفلیکٹو جیکٹس کا استعمال لازمی قرار دینے کی سفارش کی ہے۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ معمول کی صفائی اور مرمتی سرگرمیاں شہریوں کی جانوں کے لیے خطرہ نہیں بننی چاہئیں۔