ممبئی (شوبز ڈیسک)سینئر بھارتی فلم ساز و پروڈیوسر کے سی بوکاڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان نے ان کی 2002 کی فلم ہم تمہارے ہیں صنم کے بقایا 95لاکھ روپے وصول نہیں کیے تھے۔انھوں نے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، جیکی شروف اور رجنی کانت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان فنکاروں نے اپنی معاوضے کی شرائط محدود رکھیں اور اپنی ذاتی ٹیم کے اخراجات پروڈیوسرز پر نہیں ڈالتے تھے۔بوکاڈیا کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فلم سازی کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور اداکاروں کے ساتھ موجود ذاتی عملے کے اخراجات پر بحث جاری ہے۔بوکاڈیا کا کہنا تھا کہ مذکورہ بالا اداکار پروڈیوسر کے بجٹ کا خیال رکھتے اور ایسے مطالبات نہیں کرتے تھے جن سے فلم کے اخراجات میں اضافہ ہو۔