تھامس مارکل کے تیسرے خفیہ گھر کا انکشاف، میگھن کی مشکلات میں اضافہ

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے تھامس مارکل کے لاس اینجلس میں واقع خفیہ گھروں کی تلاشی لینے کا فیصلہ کیا ہے جہاں مبینہ طور پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق مواد موجود ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔یہ پیش رفت تھامس مارکل کے بیٹے تھامس مارکل جونیئر کی جانب سے تیسرے ممکنہ متنازع ذخیرے کا انکشاف کرنے کے بعد سامنے آئی ہے، اس سے قبل میکسیکو میں بھی مبینہ طور پر بچوں سے متعلق متنازع مواد برآمد ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق کیلیفورنیا میں کرائے پر لیے گئے ان گھروں میں برطانوی شاہی خاندان سے منحرف شہزادہ ہیری کی اہلیہ و اداکارہ میگھن مارکل کا پرانا سامان اور تھامس مارکل کی ذاتی یادگاریں بھی موجود ہیں جن کی اب بچوں سے متعلق قابلِ اعتراض مواد کے حوالے سے تلاشی لیے جانے کا امکان ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق میگھن مارکل والد کے خلاف الزامات اور بچوں سے متعلق متنازع مواد برآمد ہونے پر بے حد پریشان ہیں اور ان کی سیکیورٹی کو بھی خطرات لاحق ہیں، میگھن اس معاملے سے خود کو دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔