پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم قانونی عمر 16 سے بڑھا کر 18 سال مقرر کرنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔بچوں کے حقوق کیلئے سرگرم 2 کم عمر بچیوں کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم قانونی عمر اب بھی 16 سال مقرر ہے، جبکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں یہ حد 18 سال کردی گئی ہے۔درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ صوبائی حکومت کو کم عمری کی شادی کی روک تھام اور لڑکیوں کی شادی کی کم از کم قانونی عمر 18 سال مقرر کرنے کے لئیضروری قانون سازی اور اقدامات کی ہدایت کی جائے