اسلام آباد (آئی این پی) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے خاور مانیکا پر مبینہ تشدد سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی وکیل علی اعجاز بٹر کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی۔اے ٹی سی اسلام آباد میں سابق خاتون اول بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر مبینہ تشدد سے متعلق کیس کی سماعت وکلا کی حاضری کے بعد 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی وکلا پر تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے چند روز قبل پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ عدالت نے ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس کر دیا تھا۔