فیصل آباد (یواین پی) صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والا نوجوان استاد قمر جو حال ہی میں چوہے پکڑنے سے سوشل میڈیا پر مشہور ہوا وہ خود پکڑا گیا اور اس کے معافی مانگنے کی ویڈیو سوشل میدیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہے پکڑنے والا نوجوان استاد قمر خود اس لیے پکڑا گیا کیوں کہ اس نے شہرت حاصل کرنے کیلئے چوہے اور نیولے کی لڑائی کروائی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے نوجوان کے اس عمل پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا، تاہم ویڈیو ڈیڑھ سال پرانی ہونے پر استاد قمر چوہے والے کو تنبیہ کرکے چھوڑ دیا گیا