گیس کی قیمت میںاضافے کیلئے درخواست پر سماعت آج ہو گی

سوئی ناردرن نے  گیس ٹیرف میں 28.62 فیصد اضافے  کے لئے درخواست دے رکھی ہے
 لاہور( یواین پی)سوئی نادرن کی جانب سے گیس کی قیمت میں189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کیلئے دی گئی درخواست پر سماعت آج  ہو گی سوئی نادرن نے 316 روپے 64 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یوکاسٹ آف ایل این جی سروس کی مد میں بھی مانگے ہیں،سوئی نادرن نے گیس کی اوسط قیمت 1955 روپے 50 پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے ۔سوئی نادرن کا رواں مالی سال کیلئے52 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد مالی ضروریات کا تخمینہ ہے ،سوئی نادرن کا ایل پی جی ائیرمکس منصوبے کی سبسڈی کی مد میں 58 کروڑ 20 لاکھ روپے شارٹ فال کا تخمینہ ہے ،سوئی ناردرن نے اسلام آباد سمیت پنجاب اورخیبر پختونخوا ہ کے لیے گیس ٹیرف میں 28.62 فیصد اضافے کی درخواست کی ہے۔علاوہ ازیںسوئی سدرن نے بھی گیس125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یومہنگی کرنے کی رخواست دے رکھی ہے جسے کی سماعت 11 نومبر کو ہو گی