لاہور( خصوصی رپورٹ)سوئی سدرن کی جانب سے گیس125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یومہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج( منگل)کو ہو گی۔سوئی سدرن نے اوسط مقررہ قیمت 1658 روپے 56 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے، سوئی سدرن کی گزشتہ برسوں کے خسارے کی مد میں 34 ارب 25 کروڑ روپے وصولی کی درخواست ہے۔سوئی ناردرن کی جانب سے بھی گیس کی قیمت میں189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کیلئے دی گئی درخواست جس پر 7نومبر کو سماعت ہو چکی ہے۔ اوگرا کی جانب سے فیصلے منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوائے جائیں گے ، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔