لاہور‘گاڑی کی ٹکر‘ اے ایس آئی زخمی

محمد اویس تھانہ کاہنہ میں تعینات تھا نامعلوم گاڑی ڈرائیور کی تلاش شروع کردی‘پولیس 
محکمہ پولیس فیملی کی مانند ہے ہم ہر وقت اپنے افسران و جوانوں کے ساتھ ہیں‘اخلاق اللہ تارڑ
لاہور(کرائم رپورٹر)کلمہ چوک کے قریب نامعلوم گاڑی نے اے ایس آئی کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا ایس پی ماڈل ٹائون جناح ہسپتال میں پہنچ گئے بتایا گیا ہے کہ کلمہ چوک کے قریب اے ایس آئی محمد اویس کلمہ چوک سے کاہنہ جارہا تھا کہ اس دروان نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا زخمی اے ایس آئی محمد اویس کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال میں منتقل کردیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی محمد اویس تھانہ کاہنہ میں تعینات ہے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی ڈرائیور کی تلاش شروع کردی دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ جناح ہسپتال پہنچ گئیایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والے اے ایس آئی محمد اویس کی عیادت کی ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ڈاکٹرز کو بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس فیملی کی مانند ہے ہم ہر وقت اپنے افسران و جوانوں کے ساتھ ہیں،