ٹرالیوں کی دوڑ میں موٹرسائیکل سوارجان سے گیا

آئوٹ فال روڈ پرحادثے کاشکار ہونیوالا19سالہ عدنان جھنگ کارہائشی تھا،داتادربارگیٹ نمبر 5کے قریب سے نشئی کی لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق داتا دربار گیٹ نمبر پانچ کے قریب سے 55 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا55 سالہ شخص نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا شناخت نہ ہو سکی، اسلام پورہ آوٹ فال روڈ ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیاحادثہ دو ٹریکٹر ٹرالیوں کی ریس کے درمیان تیز رفتاری کے باعث پیش آیامتوفی کی شناخت 19 سالہ عدنان عباس کے نام سے ہوئی اور جھنگ کا رہائشی تھا۔ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دیں۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔