وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

کیبنٹ ڈویژن نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یوم اقبال کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں علامہ اقبال کی زندگی اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔علامہ محمد اقبال، جنہیں شاعر مشرق اور مفکر پاکستان کے طور پر جانا جاتا ہے، 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی، اور 1905 میں برطانیہ سے وکالت کی ڈگری حاصل کی، بعد ازاں جرمنی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی۔ 1910 میں وطن واپس آ کر انہوں نے شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو فکری طور پر بیدار کیا اور ان کے خواب غفلت کو جگایا۔ ان کا سب سے بڑا کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل تھا، جس پر بعد میں پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔علامہ اقبال 21 اپریل 1938 کو لاہور میں وفات پا گئے اور انہیں بادشاہی مسجد کے قریب دفن کیا گیا۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور ان کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کے ذریعے انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔