سپارکو کا سموگ و آلودگی کی نگرانی کیلئے نئے منصوبے کا اعلان

 اسلام آباد (آئی این پی )سپارکو نے سموگ اور آلودگی کی نگرانی کے لیے نئے منصوبے کا اعلان کردیا۔ نیا پراجیکٹ شہری سموگ کی جانچ اور روک تھام میں اہم کردار ادا کرے گا۔جاری اعلامیہ کے مطابق سپارکو اپنی سیٹلائٹ پر مبنی مانیٹرنگ اور مہارت کا استعمال کرے گا۔ مانیٹرنگ اور ماڈلنگ کے لیے لیس ائیرکوالٹی مانیٹرنگ موبائل لیب کا استعمال ہوگا۔موبائل لیبز متاثرہ مقامات پر پہنچ کر متعلقہ اداروں کو سموگ رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کرتی ہیں۔ حکام کے مطابق ملک کو درپیش سموگ کی روک تھام کے لیے سپارکو کے سائنسدان مصروف ہیں۔