شیخوپورہ:دوران امتحان طالبہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی

 شیخوپورہ (آئی این پی ) بی ایڈ کا امتحان دینے کیلئے آنے والی طالبہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں بی ایڈ کا امتحان دینے کیلئے آنے والی طالبہ امتحانی سینٹر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی۔ ریسکیوحکام نے بتایا کہ طالبہ صلہ کنول پیربہارشاہ کالج سینٹرمیں امتحان دینے آئی تھی، متوفیہ کی لاش اے سی سٹی کی موجودگی میں لواحقین کو دے دی گئی۔