پاکستان کا آئی ایم ایف سے 200 ملین ڈالر کی ممکنہ مالی مدد کا امکان

پاکستان کا آئی ایم ایف سے 200 ملین ڈالر کی ممکنہ مالی مدد کا امکان

پاکستان کو آئی ایم ایف کے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی پروگرام کے تحت 200 ملین ڈالر کی مالی معاونت ملنے کا امکان ہے۔

 جس میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن میں جاری عالمی مالیاتی اجلاسوں میں کلائمٹ فنانسنگ پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس پیش رفت کے نتیجے میں عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات پر زور بڑھ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، پاکستان نے کلائمٹ ایکشن کے لیے مالی وسائل اور بجٹ ترجیحات پر اپنی مؤقف پیش کیا ہے، اور ماحولیاتی منصوبوں کے لیے بین الاقوامی مالی معاونت بڑھانے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ آئی ایم ایف کے بورڈ کا اہم اجلاس جمعہ کو متوقع ہے، جس میں پاکستان کے حوالے سے اہم فیصلے ہونے کا امکان ہے۔
حکومت نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس سلسلے میں قومی بجٹ اور وسائل کی تقسیم میں کلائمٹ پالیسی کو ترجیح دینے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے ترقی پذیر ممالک کے لیے ماحولیاتی فنڈنگ پر زور دے رہے ہیں، تاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ضروری مالی وسائل فراہم کیے جا سکیں۔