چوہنگ میں عابد سے 3لاکھ65ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا،راوی روڈ اور نشترکالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق چوہنگ میں عابد سے 3لاکھ65ہزار روپے اور موبائل فون،شالیمار میں کامران سے 3لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون,بادامی باغ میں ظہور سے 3لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں ابرار سے 3 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون۔ گلبرگ میں فاروق سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا.گجرپورہ اور اچھرہ سے گاڑیاں جبکہ مزنگ راوی روڈ اور نشترکالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔