آسٹریلوی فاسٹ بالر پٹ کمنز کا پشپا اسٹائل چھا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی فاسٹ بالر پٹ کمنز نے پشپا اسٹائل اپنالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرانچائز سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان اور آسٹریلوی فاسٹ بالر پٹ کمنز نے جنوبی بھارتی سپرہٹ فلم پشپا  کے مشہور ڈائیلاگ "جھکے گا نہیں" کی نقل کر کے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔ آئی پی ایل 2025ء￿  کے اہم مقابلے سے قبل ان کے انٹرویو کی یہ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔پٹ کمنز ایک بھارتی جرنلسٹ کے ساتھ خوشگوار گفتگو میں مصروف تھے، میزبان نے ان کو فلم پشپا کا مشہور ڈائیلاگ سکھانے کی کوشش کی، انہوں نے کئی بار "جھکے گا نہیں" بولنے کی کوشش کی، لیکن ہر بار مزاحیہ انداز میں ناکام ہوگئے۔پٹ کمنز ہنستے ہوئے کہا، میں اس میں بہت خراب ہوں، مجھے بہتر ہونا چاہیے۔بالآخر جب ڈائیلاگ ادا کرنا مشکل ہوگیا، تو میزبان نے صرف پشپا کا مخصوص ہاتھ کا اسٹائل ہی کروایا جس پر کمنز نے آسانی کے ساتھ یہ ایکشن کرکے مداحوں کو محظوظ کیا۔واضح رہے کہ پیٹ کمنز آسٹریلیا کیلیے چیمپئنز ٹرافی 2025ء￿  میں ٹخنے کی انجری کے باعث شرکت نہ کر سکے تھے، تاہم آئی پی ایل میں واپسی کے بعد وہ ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں۔