لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سیاسی رہنمائوں نے بھارتی میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔مولانا فضل الرحمان ، خالد مقبول صدیقی ، آصفہ بھٹو ، عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت نے حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ، اس کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا ، بھارت نے پاکستان کو للکارا ہے ، ہمارے جوان موثر جواب دے رہے ہیں، پاکستان نے کہا تھا شروع انڈیا کرے گا ، ختم ہم کریں گے ، ہر طرف سے ہمارے لیے اچھی خبر آ رہی ہے ،اب تک بھارت کو 10 گنا نقصان ہو چکا ہے ۔