بھارت کی جارحیت پر ترکیہ نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا

بھارت کی جارحیت پر ترکیہ نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا

ترکیہ کے سفیر، ڈاکٹر عرفان نذیروغلو، نے 7 مئی 2025 کو اسلام آباد میں نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ، سینیٹر اسحٰاق ڈار سے ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں ترکیہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی بلااشتعال خلاف ورزی اور شہری ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ، ہاکان فیدان، نے بھی اس سے قبل سینیٹر اسحٰق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے بھارت کی جارحیت کی مذمت کی اور پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں بھی ہر قسم کے علاقائی خدشات پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی ہم آہنگی سے کام کریں گے۔واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات بھارت نے پاکستان کے مختلف شہری علاقوں پر میزائل حملے کیے تھے، جس کے نتیجے میں معصوم شہری شہید ہوئے۔

 پاکستان کی فضائیہ نے فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے، بشمول تین رافیل طیارے، مار گرائے اور بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو تباہ کیا۔ اس کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کی۔ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بھارت کی جارحیت کی مذمت، دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔