سندھ طاس معاہدہ بھارت معطل نہیں کر سکتا :ناصرشاہ

 کراچی (آئی این پی )سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بھارت خود کو سپر پاور سمجھ رہا ہے، یہ اس کی بھول ہے، بھارت نے کئی بار سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کی بات کی، سندھ طاس معاہدہ بھارت معطل نہیں کر سکتا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ناصر حسین شاہ نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، ہم سب متحد ہیں ہم پرامن قوم ہیں لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم سب لڑنا جانتے ہیں۔