ملائشیا کے شہری پرتاب مونیندے نے 42 دانتوں کے ساتھ سب سے زیادہ دانت رکھنے کا گینز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا

ملائشیا کے شہری پرتاب مونیندے نے 42 دانتوں کے ساتھ سب سے زیادہ دانت رکھنے کا گینز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا

33 سالہ پرتاب مونیندے نے گینز ورلڈ ریکارڈز میں سب سے زیادہ دانت رکھنے کا اعزاز حاصل کیا، جن کے کُل 42 دانت ہیں۔

پرتاب نے بتایا کہ 2021 میں انہیں پہلی بار محسوس ہوا کہ ان کے اضافی دانت نکل رہے ہیں، اس وقت ان کے 38 دانت تھے۔بعد میں ڈینٹل ایکس رے کے ذریعے معلوم ہوا کہ مزید 4 دانت ابھرنے والے ہیں، اور 2023 کے شروع تک تعداد 42 دانتوں تک پہنچ گئی۔پرتاب کے مطابق ان کے اضافی دانتوں سے کوئی طبی مسئلہ نہیں ہے اور زیادہ تر لوگ انہیں اس وقت تک نہیں جان پاتے جب وہ خود بتاتے ہیں