نئی سائنسی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ دانتوں اور مسوڑھوں کی صفائی کا براہِ راست تعلق دل کی صحت سے ہے۔
تحقیق کے مطابق اگر دانت صاف نہ رکھے جائیں تو بیکٹیریا جمع ہو کر مسوڑھوں میں سوزش (Gingivitis) پیدا کرتے ہیں، جو خون میں شامل ہو کر شریانوں میں جمع ہو جاتے ہیں اور دل کی بیماریوں جیسے ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتے ہیں۔ناقص دانتوں کی صفائی خون کی باریک نالیوں میں شریانوں کی تنگی اور جسم میں دائمی سوزش کا سبب بنتی ہے، جو دل کی بیماریوں کے بڑے اسباب میں شمار ہوتی ہے۔
دل کی صحت کے لیے رہنما اصول:
دن میں کم از کم دو بار برش کریں۔
فلاس (Floss) کا استعمال کریں تاکہ دانتوں کے بیچ کا میل صاف ہو۔
میٹھی اور چکنائی والی خوراک کم کریں۔
ہر 6 ماہ بعد ڈینٹسٹ سے چیک اپ کروائیں۔
تمباکو نوشی سے پرہیز کریں، کیونکہ یہ مسوڑھوں اور دل دونوں کے لیے نقصان دہ ہے۔