وزن کم کرنیوالی ادویات منشیات کی لت کم کر سکتی ہیں‘ امریکی تحقیق

نیویارک (آئی  این پی)  نئی امریکی تحقیق کے مطابق وزن کم کرنے والی ادویات کے استعمال سے کوکین اور الکوحل جیسی منشیات کی لت اور ان سے ہونے والی اموات کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہو سکتا ہے۔  تحقیق کے مطابق GLP-1 ایگونِسٹ نامی مقبول ادویات نقصان دہ مادوں کے باعث ہونے والی اموات کے خطرے کو تقریبا 50 فیصد تک کم کر سکتی ہیں۔ بعض ماہرین نے نتائج کی تشریح میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ یہ تحقیق براہِ راست سبب اور نتیجے کا تعلق ثابت نہیں کرتی