حماس کے حامی طلبہ کو امریکا آنے سے روکنے کے لیے اے آئی کے استعمال کا فیصلہ

حماس کے حامی طلبہ کو امریکا آنے سے روکنے کے لیے اے آئی کے استعمال کا فیصلہ

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی حمایت کرنے والے طلباء کو امریکی ویزا حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی محکمۂ خارجہ کے سینئر حکام نے بتایا کہ اب امریکی محکمۂ خارجہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کو استعمال کر کے ان غیر ملکی طلباء کے ویزے منسوخ کرے گا جو حماس کی حمایت کرتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ایسے افراد کو ملک بدر کیا جائے گا جنہوں نے فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں حصہ لیا، جو غزہ پر اسرائیلی فوجی حملوں کے دوران جاری رہے تھے۔اس کے علاوہ، امریکی حکام نے بتایا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا جو غزہ کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف مبینہ طور پر ملوث ہوئے ہیں۔