چیمپئنز ٹرافی: فائنل میں پاکستانی امپائر نظر انداز

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل مقابلے کے لیے میچ ا?فیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔ا?ئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر احسن رضا کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔نو مارچ کو دبئی میں شیڈول ایونٹ کے فائنل میں  آسٹریلیا کے پال رائفل اور انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ ا?ن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کے جول ولسن تھرڈ امپائر ہوں گے۔سری لنکا کے کمار دھرماسینا چوتھے امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔