5 اشتہاری ، 3 ون ویلرگرفتار،مقدمات درج

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان 2 اے کیٹیگری کے اشتہاری ملزمان اور 3 ون ویلرکوگرفتار کرلیااشتہاری سلمان اور حسنین ڈکیتی کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھے ملزمان احد، لائق اوراحسان جام شیریں پارک کے قریب ون ویلنگ کر رہے تھے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کیلئیانویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں