لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو سوشل میڈیا پر خطرناک ون ویلنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے02 منچلے ون ویلر گرفتار کرلیے۔ترجمان کے مطابق ایس پی سول لائنز چودھری اثر علی کی ہدایت پر ون ویلروں کے خلاف کریک ڈاوٓن کے دوران گڑھی شاہو پولیس نے ون ویلنگ کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزمان ناظم اور حصرون مسیح کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے۔