کبھی بھی مدد کیلئے ٹرمپ کی طرف نہیں دیکھا، نظام آج کل ٹرمپ کو عزت دو مہم چلا رہا ہے
اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعجاز چودھری کے وکیل اور سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے کہا ہے کبھی بھی مدد کے لیے ٹرمپ کی طرف نہیں دیکھا، نظام آج کل ٹرمپ کو عزت دو مہم چلا رہا ہے، دہشتگرد کو امریکہ بھیجا گیا، کسی ملزم کوامریکہ کے حوالے کرنا ہی تھا تو عافیہ صدیقی والا معاملہ بھی حل کرلیتے۔سابق وفاقی وزیر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو سینٹ اجلاس میں شرکت نہ کرانے پر درخواست دائر کی گی، عدالت نے سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کردیے