تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی تعیناتی آئندہ مرحلہ وار ہوگی

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کی تقرری کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کر دی گئی۔ اب پہلی مرتبہ چیئرمینز کی تعیناتی براہِ راست تین سال کے بجائے مرحلہ وار ہوگی اور انکی مدتِ ملازمت کو کارکردگی سے مشروط کر دیا گیا۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں تعینات چیئرمینوں کی ابتدائی مدت 18 ماہ مقرر کر دی۔ اس عرصے میں ہر چیئرمین کی کارکردگی کاجائزہ لیا جائے گا۔ ڈیڑھ سال مکمل ہونے پر تمام چیئرمینز کا پرفارمنس آڈٹ کیا جائے گا۔ بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو مزید 18 ماہ کی توسیع دی جا سکے گی، کمزور کارکردگی پرنئی تقرری کا فیصلہ کیا جائے گا۔