زیارت میں دہشتگردوں کا حملہ، 9 پولیس اہلکار شہید

زیارت میں دہشتگردوں کا حملہ، 9 پولیس اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشتگردوں کے حملے میں 9 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حملہ زیارت کے علاقے کچھ مانگی فیز تھری میں کیا گیا، جہاں دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان گزشتہ رات سے فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق شہید اہلکاروں کی میتیں ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت منتقل کر دی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور دہشتگردوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔