عالمی منڈی میں منگل کے روز سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سرمایہ کار امریکی فیڈرل ریزرو کے جون کے اجلاس کے منٹس کے اجرا کے منتظر ہیں، جن سے آئندہ شرحِ سود کے حوالے سے اہم اشارے ملنے کی توقع ہے۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد کمی کے بعد 4,138.32 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ اگست کے امریکی گولڈ فیوچرز 0.4 فیصد گر کر 4,149.90 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق فیڈ کی آئندہ پالیسی سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔ گزشتہ ہفتے کمزور امریکی روزگار کے اعداد و شمار کے بعد شرحِ سود میں اضافے کی توقعات کچھ کم ہوئی ہیں، تاہم مارکیٹ اب بھی ستمبر میں شرحِ سود بڑھنے کا تقریباً 56 فیصد امکان ظاہر کر رہی ہے۔دوسری جانب ہانگ کانگ نے سونے کی کلیئرنگ کا نیا نظام متعارف کراتے ہوئے گولڈ فیوچر ٹریڈنگ بھی دوبارہ شروع کر دی ہے۔ ماہرین کے مطابق فیڈ کے منٹس جاری ہونے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔